استاد ریٹائر نہیں ہوتا’’ قوم‘‘ کی رگوں میں خون بن کر زندہ رہتا ہے

استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا بدر الزمان قادری کی نظر۔

 

پھر نظر میں پھول مہکے ، دل میں پھر شمعیں جلیں

پھر تصور نے لیا اس بزم میں جانے کا نام


علماحق و صداقت کے علمبردار ہوتے ہیں 

،علماء انبیاء کے وارث ہوتے ہیں ، جس کی واضح دلیل ''العلما ء ورثة الانبیاء'' ہے، یہ علماء معاشرے میں کردار اور مقصد نبوت کے رسوخ کی مخلصانہ جد و جہد کرتے ہیں ، ان کی نظرسیرت انبیاء پر ہوتی ہے اپنے ذاتی مفادات پرنہیں ۔ اسی لئے وہ کلمۂ حق کی سر بلندی کے لئے طاقت و اقتدار اور مخالفین کی لعن طعن سے بے خوف ہوکر خداو رسول کی رضایت و خوشنودی کے لئے تبلیغ دین اور ترویج اسلام کا فریضہ انجام دیتے ہیں، وہ چند روزہ دنیاوی زندگی میں اپنی پذیرائی سے زیادہ آخرت کی سعادتوں کے لئے فکر مند ہوتے ہیں۔



میرے استاذ جناب قبلہ اساتذہ العلماء محترم علامہ بدر الزمان قادری صاحب ایسے ہی علمائے حق کی نمایاں فرد ہیں جو اپنی وسعت مطالعہ اور نئی فکر کے علمبردار کی حیثیت سے علمی دنیا میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں ،ان کی زندگی اور زندگی کے عادات و اطوار صحیح معنوں میں سیرت انبیاء کا نمونہ ہیں ، ان کی شخصیت ہمہ رنگ اور ہمہ جہت ہے، اس شخصیت میں کتنے کمالات کی جلوہ گری ہے اور یہ شخصیت علم و فن اور دریا بندیٔ افکار کا کیسا مجموعہ ہے اس کا احصار کرنا دشوار ہے ۔ پرت در پرت شخصیت ایک 

اور

 گلدستہ ہے رنگ برنگ شاداب ، خوش نما اور خوشبودار پھولوں کا۔ اس گلدستہ کاہر پھول جان بہاراں اور جاذب نظر ہے ، جس کی عطر آگینی سے محفلیں معطر ہوجاتی ہیں ، اخلاص و مروت شعار ہیں اور حسن اخلاق  ان کا وطیرہ ۔، معلم بھی ہیں اور مربی بھی، متکلم بھی ہیں اور مبلغ بھی ، فقیہ بھی ہیں اور خطیب بھی.

استاذ العلما ء حضرت ِ علامہ پروفیسر  محمد بدر الزمان قادری رضوی  

الحمد للّٰہ 36 سال  محکمہ  اوقاف  میں  گزار کر آج مؤرخہ  نومبر 19 .2022  کو ریٹائر ہورہے ہیں آخری بیس سالوں میں  جامعہ ہجویریہ داتا دربار لاہور کو اپنی گوناگوں صلا حیتوں کو بروئے کار لا کر یونیورسٹیوں کی صف میں لا کھڑا کیا  ہےجس کی گواہی جامعہ ہجویریہ کے اساتذۂ کرام اور جامعہ کاسٹاف دے رہے ہیں جامعہ ہجویریہ کے عملے کی طرف سے اور تمام اساتذۂ کرام کی  طرف ریٹائر منٹ پارٹی اور خراج تحسین کا پیش کرنا   علامہ پروفیسر محمد بدر الزمان قادری کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے مالک کریم علامہ بدر الزمان قادری صاحب کو ریٹائرمنٹ کے بعد خوبصورت اور باوقار زندگی  نصیب فرمائے میں بحیثیت سابقہ طالبعلم جامعہ ہجویریہ میں قبلہ استاذمحترم کی گراں قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔۔💞

اٹھائے کچھ ورق لالہ نے کچھ نرگس نے کچھ گل نے

چمن میں ہر طرف بکھری ہوئی ہے داستاں تیری

 

سید وقار حسین شاہ نوشاہی 

فاضل جامعہ ہجویریہ داتا دربار لاہور